دیگر زبانوں میں مواد
ریٹنگ اور قیمت تخمینہ ڈپارٹمنٹ (RVD) کی ویب سائٹ کے اردو ورژن میں صرف منتخب مفید معلومات شامل ہیں۔ آپ انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
RVD کی اہم ذمہ داریاں یہ ہیں:-
- ریٹنگ آرڈیننس (Cap. 116) اور سرکاری کرایہ (تخمینہ اور وصولی) آرڈیننس (Cap. 515) کے تحت املاک کا تخمینہ؛
- ریٹس اور سرکاری کرایہ کا حساب کتاب اور بلنگ؛
- سرکاری بیوروز / محکموں کو پراپرٹی قیمت تخمینہ خدمات کی فراہمی؛
- حکومتی بیورو/محکموں، عوامی اداروں اور نجی شعبے کو املاک کی معلومات کی فراہمی؛
- مکان مالک اور کرایہ دار (استحکام) آرڈیننس (کیپ 7) کا انتظام؛ اور
- رہائشی املاک کے سلسلے میں مکان مالک اور کرایہ دار کے معاملات پر عوام کو مشاورتی اور ثالثی خدمات کی فراہمی۔
آپ کے ریٹس اور سرکاری کرایہ (pdf فائل)
مکان مالک اور کرایہ دار (استحکام) آرڈیننس کا حصہ IVA - ذیلی منقسم اکائیوں کی باقاعدہ مدت
مکان مالک اور کرایہ دار (استحکام) آرڈیننس ("آرڈیننس") کا حصہ IVA 22 جنوری 2022 سے نافذ العمل ہے۔ ہر باقاعدہ کرایہ داری 2 سال کی مدت کے لئے ہے۔ آرڈیننس کے حصے IVA میں بیان کردہ حالات کے علاوہ، مالک کرایہ داری کی مدت کے ختم ہونے سے پہلے کرایہ داری کو ختم نہیں کر سکتا۔ ایک ذیلی تقسیم شدہ اکائیوں (SDU) کے لیے کرایہ داریوں کا ایک باقاعدہ دورانیہ SDU کے لیے 2 متواتر باقاعدہ کرایہ داریوں (یعنی پہلی مدت کی کرایہ داری اور دوسری مدت کی کرایہ داری) پر مشتمل ہے۔ ایک SDU کے لیے پہلی مدت کی کرایہ داری کا کرایہ دار دوسری مدت کی کرایہ داری کے لیے مستحق ہے، جس کے ذریعے وہ مجموعی طور پر 4 سال (پہلی مدت کے 2 سال + دوسری مدت کے 2 سال) کی مدت کی حفاظت حاصل کرتا ہے۔
آپ عام حوالہ جات کے لئے مندرجہ ذیل معلومات کا حوالہ دے سکتے ہیں۔
خلاف ورزیوں اور شکایات کا کتابچہ (pdf فائل)
حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں جانیں کا پوسٹر (pdf فائل)
مکان مالک کی ذمہ داریوں کا پوسٹر (pdf فائل)
کرایہ دار کے حقوق کا پوسٹر (pdf فائل)
ภาพรวม کنٹرول شدہ کرایے ایک نظر میں (pdf فائل)
دوسری ٹرم کرایہ داری کتابچہ (pdf فائل)
دوسری ٹرم کرایہ داری پوسٹر (pdf فائل)
شک یا تضاد کی صورت میں، چینی اور انگریزی ورژن کو ترجیح دی جائے گی۔
اگر آپ کو مکان مالک اور کرایہ دار (استحکام) آرڈیننس کے حصہ IVA کے سلسلے میں کرایہ داری کے معاملات پر پوچھ گچھ کے لئے مخصوص زبان کی مدد کی ضرورت ہے تو، تو براہ کرم مرکز برائے ہم آہنگی اور نسلی اقلیتی رہائشیوں کے فروغ (CHEER) کی ٹیلیفون ترجمانی ہاٹ لائنز (نیچے درج) پر کال کریں۔ مترجمین آپ کے لیے RVDکے افسران کے ساتھ کانفرنس کال کریں گے تاکہ آپ کو ترجمانی فراہم کی جا سکے۔
زبانیں | ہاٹ لائن |
---|---|
بہاسا انڈونیشیا | 3755 6811 |
نیپالی | 3755 6822 |
اردو | 3755 6833 |
پنجابی | 3755 6844 |
تاگالوگ | 3755 6855 |
تھائی | 3755 6866 |
ہندی | 3755 6877 |
ويتناميز | 3755 6888 |
اپریل 2023 سے مارچ 2024 تک ترتیب دی گئی ترجمانی اور ترجمہ خدمات (pdf فائل)
نسلی مساوات کے فروغ کے لئے موجودہ اور منصوبہ بند اقدامات (pdf فائل)
請下載 Adobe Acrobat Reader 查看文件。